عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں۔ حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔
درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
اریجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جارہی ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے سالانہ پچاس فیصد ارجنٹ کنکشنز کی فراہمی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ارجنٹ فیس فراہم کرنے والوں کو تین ماہ میں کنکشنز فراہم کیے جائینگے۔
ارجنٹ فیس جمع کرانے والے 10 مرلے سے زائد گھر کو کنکشن 48 ہزار میں پڑے گا۔ 10 مرلے والے گھر کیلئے کنکشن 46 ہزار 500 میں پڑے گا۔ دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے 25 ہزار ارجنٹ فیس 20 ہزار سیکیورٹی فیس 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔
دس مرلے تک کے گھر کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی 1500 سروس چارجز اور 25 ہزار ارجنٹ فیس ہے۔ 10 مرلے سے زائد والے گھر کے لیے نارمل کنکشن 23 ہزار 500 روپے میں پڑے گا۔ 10 مرلے کے گھر کیلئے نارمل کنکشن عام گیس کی نسبت 1500 ہزار روپے مہنگا ہے۔






















