امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ میں شکست خوردہ مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوایس سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا فون آیا کہا جنگ روکنے کیلئے تیار ہیں۔ میں نے کہا بہت شکریہ، آؤ پھر معاہدہ کرلیتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایٹمی قوتوں کی جنگ رکوا کر کروڑوں لوگوں کی جان بچائی۔ وزیراعظم پاکستان نے میرا شکریہ ادا کیا۔ پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی۔ نہیں چاہتا ایٹمی جنگ کے بادل لاس اینجلس تک پہنچیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایٹمی ملک ایک دوسرے پر حملے کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بزنس فورم میں دنیا کے بہترین لوگ موجود ہیں، محمد بن سلمان بہترین شخصیت ہیں، سعودی عرب امریکا نان نیٹو اتحادی بن گیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا، امریکا کے پاس دنیا کا سب سے جدید دفاعی سازوسامان موجود ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کیا ،وہ دوبارہ اسے نہیں بناسکے گا، ہم نے غزہ میں امن قائم کیا، ان کا کہناتھا کہ ایران ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، کوششیں کریں گے ایران کے ساتھ معاہدہ کرلیں، سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے، سعودی ولی عہد اور میں نے مل اتحاد مضبوط بنایا۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ ہم ایف 47طیارے تیار کررہے ہیں ،جو بہت جدید ہے، ہمارے ملک میں مہنگائی کی شرح بہت بلند تھی، ہم 9ماہ میں مہنگائی کو کم ترین سطح پر لائے۔






















