سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف شہروں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیئے گئے ، باجوڑ میں بھارتی اسپانسرڈ ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا، شمالی وزیرستان کےعلاقوں سپن وام اور ذاکر خیل میں 2 خوارج ہلاک کیئے گئے ۔
اس کے علاوہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ میں ایک اور خارجی کو ٹھکانےلگادیا، مارے گئے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیئے گئے ہیں، ہلاک دہشتگرد مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، متعلقہ علاقوں میں مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشنز جاری ہے ، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہےگا۔



















