بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ کیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے سے لیویز آفیسر سعداللہ شہید ہوگئے، حملہ لیویز اہلکاروں کی جانب سے چوری سے روکنے پر کیا گیا۔ سردار فقیر محمد ڈکیت گروپ نے چیک پوسٹ پرراکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کی۔
واقعہ کے خلاف مقامی قبائل نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا، مشتعل افراد نے موقع پر ڈاکوؤں سے رہ جانے والی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔






















