جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی سے 170 گھر جل خاکستر ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو حکام نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایک شہری لاپتہ ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے175 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
آگ منگل کی شام شروع ہوئی اور قریباً 48,900 مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو فٹبال کے 7 میدانوں کے برابر ہے۔ 175 رہائشیوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا۔
تصاویر میں گھروں کے ملبے اور پہاڑی علاقے سے اٹھتی ہوئی گھنی دھوئیں کی لکیر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ آگ قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر دور غیر آباد جزیرے تک بھی پھیل گئی، جس کی وجہ ممکنہ طور پر تیز ہوائیں تھیں۔
جاپان کی وزیر اعظم نے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی مکمل مدد کا وعدہ کیا اور حکم دیا کہ مقامی حکام کے تعاون سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔






















