اندرون سندھ کے عوام کی سہولت کیلئے مٹھی میں نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور زونل آفس تھرپارکر کا افتتاح کردیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمہیش کمار ملانی، رکن سندھ اسمبلی فقیر شر محمد اور ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے تقریب میں شرکت کی۔ سینٹر میں درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے کاونٹرزکی تعداد 2 کے بجائے 6 کر دی گئی، مرکز میں یومیہ 180سے 250 درخواست گزاروں کو معیاری خدمات دستیاب ہوںگی۔
ترجمان نادرا کے مطابق دونوں دفاتر سے تھرپارکر ریجن میں نادرا کی عوامی خدمات کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق نادرا نے اسلام کوٹ، دالی اور نگرپارکر میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ نئے دفاتر قائم کیے ہیں۔






















