سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پتے کی سرجری مکمل ہوگئی، پی ٹی آئی کی جانب سے اُن کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی کی پتے کی سرجری پی کے ایل آئی اسپتال میں ہوئی ہے اور وہ ڈاکٹرز کی خصوصی نگرانی میں ہیں۔پی ٹی آئی نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نہ صرف قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ گزشتہ ڈھائی برس سے قید میں ہیں اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے اسیران کی بہادری پر فخر ہے اور ہم ان کی جلد رہائی کے لیے دعا گو ہیں۔



















