آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ آپریشنز میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں، ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 11 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے ،ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ سجاد عرف ابوزر بھی شامل ہے۔
ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12 خوارج مارے گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے 2 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور 23 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پذیرائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔



















