ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز مینمجنٹ نے نیا آفر لیٹر نہ دیے جانے پر وضاحت مانگی ہے،ملتان سلطانز نے ویلیوایشن رپورٹ اور آفر لیٹرکا مطالبہ بھی کیا۔
ذرائع کےمطابق ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیموں کا پی ایس ایل معاہدہ 31 دسمبرتک قابل عمل ہے،پی ایس ایل مینجمنٹ نے نہ ملتان سلطانز کا معاہدہ معطل اور منسوخ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کےمالک علی ترین پی ایس ایل انتظامیہ کیخلاف بیان بازی کرتے رہے،پی سی بی نے ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا جسے علی ترین نے پھاڑ دیا تھا۔






















