ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، گوپس اور گلگت میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ پشاورمیں درجہ حرارت 6 اورکوئٹہ میں صفرریکارڈ کیا گیا۔



















