وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطے میں وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےراجا فیصل ممتاز راٹھورکو آزاد جموں و کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
اس موقع پروزیراعظم پاکستان نےکہا آزادکشمیر کےعوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آزاد کشمیر کےعوام کی فلاح و بہبود کےلئےبھرپورتعاون کریں گےتاکہ خطے میں پائیدار ترقی کویقینی بنایا جا سکے۔



















