امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں گینگ بدترین ہیں، مجھے وہ حکومت پسند نہیں جو ملک چلا رہی ہے،ان سے نمٹنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی آپشن موجود نہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےواشنگٹن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا میں شاید وینرویلا کے صدر میڈرو سے بات کروں گا،ہمیں ملکر وینزویلا کے مسئلے کا حل کرنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نےمزیدکہاسعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہےہیں،فیفا ورلڈ کپ کیلئے ٹاسک فورس بنارہےہیں،وزیرخارجہ روبیو ہوم لینڈ سیکورٹی کےساتھ مل کرورلڈ کپ کی تیاریوں پرکام کریں گے۔
دوسری جانب فیفاچیئرمین نے صدر ٹرمپ کے تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا،امریکا میں لوگوں کو بہترین فٹبال دیکھنےکو ملے گی۔






















