امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری آ گئی ہے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے امریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کا آغاز کردیا۔
یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت سو امریکی یونیورسٹیز کیلئے اسکالرشپس دستیاب ہوں گی۔ٹاپ پچاس یونیورسٹیوں میں منتخب طلبہ کیلئے مکمل ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔
رینک اکیاون تا سو یونیورسٹیوں کے لیے بارہ ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔پاکستانی طلبہ امریکا کی ورلڈ رینک یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے۔ امریکا کی جامعات میں تحقیق کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس اپریل دوہزار چھبیس مقرر کی گئی ہے۔



















