کےالیکٹرک پر وفاقی حکومت کےواجبات مزید بڑھ گئے۔
دستاویز کےمطابق مالی سال کے پہلے3 ماہ میں کےالیکٹرک پرحکومتی واجبات میں11ارب روپےکااضافہ ہوا۔کےالیکٹرک پرستمبر2025 تک وفاقی حکومت کےواجبات229 ارب روپےہو گئے، 42 ارب روپے اصل رقم، 187ارب روپے سودکی مد میں بنتے ہیں،۔
جون2025 تک کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 218 ارب روپےتھے، کے الیکٹرک پر واجبات نیشنل گرڈ سے بجلی فراہمی کی مدمیں بنتےہیں۔



















