امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جو بھی کاروبار کرے گا،اسےسخت پابندیوں کا سامنا ہوگا،ریپبلکنز بہت سخت قانون سازی کرنے جارہے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں ایران کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے،اس میں پابندیاں اور دیگر اقدامات شامل ہیں
انہوں نےمزیدکہا وینزویلا کےصدر مادورو سے بات چیت کا ارادہ ہے،دیکھتے یہ مذاکرات کیا رخ اختیار کرتے ہیں،وہ ہمارے ساتھ بات چیت کرنا پسند کریں گے






















