وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وفاقی وزیر اویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویرکا کہنا ہے کہ شوگر سیکٹر ڈی ریگولیشن کی سفارشات ایک دو دن میں وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کر دی جائیں گی۔
رانا تنویر حسین کے مطابق شوگر سیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائے گی ۔ امپورٹ ایکسپورٹ کوٹا ختم کیا جائے گا ۔ حکومت چاہتی ہے قیمتوں کا تعین امپورٹ ایکسپورٹ مارکیٹ فورسز کریں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کچھ شوگر ملز کرشنگ شروع کر چکیں ۔ 36 سے زائد نے بوائلر آن کر دیئے گئے ہیں ۔ اگر کرشنگ دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاتی ہے تب بھی اسٹاک موجود ہے ۔ درآمدی چینی کی فروخت کے لیے ایف بی آر کا پورٹل بند نہیں کیا گیا۔ درآمدی چینی آدھی فروخت ہوئی آدھی موجود ہے ۔ درآمدی چینی بھی مقامی چینی کی طرح فروخت ہو رہی ہے، مارکیٹ فورسز فیصلہ کریں گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد کی جائے گی۔



















