حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا،پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کردیاگیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہوگیا ہے
مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 170 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے پندرہ روز کیلئے کیا گیا ہے۔





















