نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوئی خواہش نہیں، چاہتے ہیں جلد انتخابات ہوں تاکہ پارلیمنٹ مکمل ہو۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، حکومت کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوئی خواہش نہیں، چاہتے ہیں جلد انتخابات ہوں تاکہ پارلیمنٹ مکمل ہو۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ انتخابات کیلئے ہماری خواہشات پر مبنی کوئی فہرست یا فیورٹ نہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر کام جاری ہے جبکہ ای سی پی کی جانب سے سیاسی جماعتوں، میڈیا اور مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جاچکا ہے۔