انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگئی۔
لیگ اسپنرابراراحمد ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں سن رائزرز لیڈز کا حصہ بن گئے ۔ آف اسپنرعثمان طارق کو ایک لاکھ 40 ہزارپاؤنڈز میں برمنگھم فونکس نے خرید لیا۔ صائم ایوب، شاداب خان اورحارث رؤف کو کوئی خریدار نہیں ملا۔
سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کے نظر انداز کیے جانے کے خدشات کے باوجود جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں 27 سالہ ابرار احمد کو ایک لاکھ 90ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ تمام 8 فرنچائزز میں کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
دی ہنڈرڈ لیگ میں پہلی بار ڈرافٹ سسٹم کے بجائے باقاعدہ نیلامی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لیگ کا 2026 ایڈیشن 21 جولائی سے شروع ہو کر چار ہفتے جاری رہے گا، جس میں مردوں اور خواتین دونوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔




















