پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔ فیصل ممتازراٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا۔
سترہ ارکان کے دستخط سے چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ ن لیگ کے ارکان نے بھی دستخط کیے ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر بھی وزیراعظم کو ہٹانے کے حامی ہیں ۔ ن لیگ حکومت میں بھی شامل ہوگی یا نہیں ۔ اس پر اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔



















