نگران وزیر توانائی نے محمد علی نے کہاہے کہ بجلی بلزکی قیمت ہرسال ایک باربڑھائی جاتی ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ ہر3ماہ بعدکی جاتی ہے، بجلی یونٹ کی اوسطاً قیمت42 روپے ہے،90روپے یونٹ کی بات درست نہیں، بجلی گھرمعاہدےاورچوری قیمت میں اضافےکی وجہ ہے، ڈیڑھ ماہ کےدوران لائن لاسزاورخسارہ کم ہوا۔
وزیرتوانائی نے گیس کی شارٹیج پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی سدرن، ناردرن کا مجموعی گیس نقصان858ارب روپےہوگیا، گیس سیکٹر کاخسارہ2ہزار 100ارب روپے ہو گیاہے، گیس کی قیمت نہ بڑھائی تو400ارب سالانہ مزیدجمع ہوتاجائےگا، ہم نے عوام پر 400ارب روپےکابوجھ ڈالاہے،صرف 30فیصدعوام کےپاس پائپ لائن سےگیس پہنچ رہی ہے، ملک کے باقی70 فیصد عوام مہنگی سلنڈرگیس استعمال کررہےہیں، شہری سستی، دیہات والےمہنگی سلنڈر گیس استعمال کررہے ہیں، گیس کی قیمت بڑھانا آئی ایم ایف معاہدےاورملک کیلئےضروری تھا،