سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے تاہم آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس میں 28 سالہ میجر محمد حسیب اور حوالدار انور احمد شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کرنے والے دستے کی قیادت میجر محمد حسیب کررہے تھے، دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکےسے28 سالہ میجرمحمدحسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، میجر محمد حسیب اگلی صفوں میں سپاہیوں کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے، ضلع بارکھان کے38سالہ حوالدار نور احمد بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن خراب کرنے کی ہرکوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے ، بہادر فوجیوں کی شہادتیں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔
میجر محمد حسیب شہید نے والدین اور بہن بھائی سوگوار چھوڑے ہیں، میجر حسیب نے ساڑھے 8سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا، 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، حوالدار نور احمد شہید نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا، حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ ،3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔