بانی پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کے خلاف مبینہ حکومتی اقدامات پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے آئینی درخواست میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کرے دفعہ 144 کے غلط استعمال اور ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو بھی روکا جائے ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسوں کےاین او سی نہ جاری کرنےکے خلاف احکامات جاری کئے جائیں درخواست میں وفاق،وزرات دفاع ، داخلہ، کابینہ ڈویژن اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔