پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ اوگرا کو ارسال کردیا گیا۔
آئل انڈسٹری نےابتدائی ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی،پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے تخمینہ موجودہ حکومتی ٹیکسز کی بنیادوں لگایاگیا ہے،ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ صفر رکھی گئی ہے۔ اس وقت پیٹرول ڈیزل پر لیوی ساٹھ روپے فی لیٹر ہے۔
اوگرا پندرہ نومبرکو پیپر حکومت کو ارسال کرے گی،وزرارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔
حکومت کےپاس قیمتوں میں ردو بدل ٹیکسزمیں اضافے کا اختیار اپنے ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرےگی،پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں دو روپے اٹھاون پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے بیس پیسےاضافہ ریکارڈ کیا گیا،پیٹرول اور ڈیزل پر فی بیرل پریمیم میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
پیٹرول پر فی لیٹر ٹرانسپورٹیشن چارجز سات روپے نواسی پیسے اور ڈیزل پرچارروپے سترہ پیسے فی لیٹر ہیں۔