جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر کر دیا گیاہے ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت ہوئی جس کے بعد شہبازشریف نے جسٹس امین الدین کے تقرر کیلئے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی ، وزارت قانون کی جانب سے سمری ایوان صدر بھیجی گئی ۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس امین الدین پاکستان کے پہلے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس بن گئے ہیں، جسٹس امین الدین کی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔






















