قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ 1952، ایئرفورس ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی ایکٹ میں مزید ترامیم کا بل منظور کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 میں ترامیم کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ نئے بلز نہیں ہیں 27ویں ترمیم سے متعلقہ قوانین میں ترامیم کیں ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، آئینی عدالت قائم ہوگئی،27ویں ترمیم آئین کاحصہ بن گئی ہے، کل تاریخ سازترمیم منظورکی گئی،ایوان کو مارکباد پیش کرتے ہیں۔






















