27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی سربراہی کیلئے جسٹس امین الدین خان فیورٹ ہیں ، آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی حلف برداری کل ہونے کا امکان ہے ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے ، جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا، سپریم کورٹ ججز کو بھی عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے، جسٹس امین الدین خان نے 30 نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔
ایوان صدر میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے حلف کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، صدرمملکت آصف علی زرداری چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سےحلف لیں گے۔
جسٹس امین الدین چیف جسٹس آئینی عدالت کا حلف اٹھائیں گے، آج رات کو بھی حلف لیا جا سکتا ہے، وزیراعظم،اسپیکر، چیئرمین سینیٹ ،وفاقی وزراء سمیت اہم شخصیات کو آگاہ کردیا گیا۔



















