سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے لہذا مملکت میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ معلومات کے لئےموسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔






















