سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر بڑھ گیا، ججز روم میں جسٹس مسرت ہلالی کا طبی معائنہ کیا گیا،ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا۔
جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہوئی تھیں۔






















