امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نےحکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق 42 روز بعد شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے قریب ہے،ایوان نمائندگان نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، مسودہ دستخط کیلئے امریکی صدر کو بھیج دیا گیاہے، امریکی صدرکچھ دیر بعد دستخط کریں گے اور باقاعدہ شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
امریکی سینیٹ شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیےاخراجاتی بل منظورکرچکا ہے،سینیٹ میں سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے۔






















