لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں سوار 42 افراد لاپتا ہیں جبکہ 7 کو زندہ بچا لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی میں 49تارکین وطن سوار تھے،7افراد کو امدادی ٹیموں نے بچالیا، کشتی 3نومبر کو زووَارا شہر سے روانگی کے6گھنٹے بعد الٹ گئی، کشتی میں سوڈان، صومالیہ، کیمرون اور نائیجیریا کے باشندے سوار تھے۔





















