اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی سے27 ویں آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی، جو ترمیم شامل کی گئی ہے کل وہ سینیٹ میں پیش ہو جائے گی۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہناتھا کہ سینیٹ میں دوبارہ دوتہائی اکثریت سے منظور ہو گی، آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی ترامیم آرہی ہیں، پیش ہونگی تو سامنے آجائیں گی، نئی ترامیم کی حد تک دوبارہ سینیٹ میں پیش ہوگی، ترامیم متفقہ طور پر شامل کی گئی ہے، کوئی آرٹیکل 6 کیخلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔





















