پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اشٹام پیپر کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر اوورسیز پاکستانیوں کیلئے رجسٹرڈ سم کی شرط ختم کر دی، او ٹی پی بذریعہ ای میل بھیجا جائیگا۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے جعلسازی کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےاسٹامپ پیپرکے اجراء کے نئے طریقہ کارمیں رجسٹرڈ سم کی شرط رکھی۔ جس پراو ٹی پی موصول ہونے پر ہی اشٹامپ پیپرکا اجرا کیا جا رہا ہے۔ نئی پالیسی سے اوورسیز پاکستانیوں کے پاس رجسٹرڈ سم نہ ہونے سے اسٹامپ پیپرزکا اجرا بند ہو گیا تھا جس پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے اوور سیز کیلئے رجسٹرڈ سم کی شرط ختم کر دی ہے اور او ٹی پی بذریعہ ای میل بھیجا جائیگا۔ نئی اصلاحات سے اوورسیز کو اشٹام پیپر کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔






















