پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید 2 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز واپس جانے والوں میں 591 مرد، 443 خواتین اور ایک ہزار 28 بچے شامل تھے۔
حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ 37 ہزار 883 غیر قانونی افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔