انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 کا اعلان کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبان ٹیم بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔
میگا ایونٹ کے فائنل کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈ کپ فائنل ، فلسطینی حمایتی نے گراؤنڈ میں آکر کوہلی کو گلے لگا لیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجہ ، جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں تین آسٹریلوی کھلاڑی ڈیرل میچل، گلئین میکسویل، ایڈم زیمپا ، ایک سری لنکن کھلاڑی دلشان مدوشنکا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ پچ پر جا کر ویرات کوہلی کو گلے لگانے والا یہ شخص دراصل کون ہے ؟
جنوبی افریقا کے کوئٹزی کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی جیوری میں آئن بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی کے جی. ایم وسیم خان اور سنیل ویدیا شامل تھے۔