حسن ابدال میں پتھر گڑھ کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونیوالی خواتین کی شناخت حلیمہ اور تنزیلہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کےمطابق دونوں خواتین کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جارہا ہے،جبکہ حادثے میں زخمیوں کی تعداد 10 تک جا پہنچی گئی۔ جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
اسپتال ذرائع کےمطابق پانچ شدید زخمیوں کو بہترطبی سہولیات کے لیے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے،یہ حادثہ گزشتہ رات تقریبا 11بجے کے قریب پیش آیا۔جب پتھر گڑھ کے قریب مسافر وین مانسہرہ جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔






















