امریکی ریاست کینٹکی میں لوئس ول محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب یو پی ایس ایئر لائنز کا کارگو طیارہ روانگی کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کےنتیجےمیں زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق حادثےمیں طیارے کے پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ گیارہ افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حادثےگریڈ لین کےعلاقےمیں گرا جس سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا،ایئرپورٹ رن وے آپریشنز عارضی طور پر معطل ہے،حکام کے مطابق حادثے کی وجہ انجن میں خرابی یا فیول لیک ہوسکتی ہے تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار ہے




















