کسٹمز کلیکٹریٹ ملتان نے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی 30 کلو چاندی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کلیکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب بس کی تلاشی کے دوران 30 کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ بس کے کسی مسافر نے چاندی کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 169 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق سامان، روٹ اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ محصولات کے تحفظ اور داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔






















