پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کیا جس میں سب سے اہم کردار سلمان آغا کا رہا جنہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 5 ، فخر زمان نے 45 ، صائم ایوب نے 39 اور حسین طلعت نے 22 رنز بنائے، بابراعظم صرف 7 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 263 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کوئنٹن ڈی ڈی کاک نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیبیو کرنے والے اوپننگ بیٹسمین پریٹوریس نے 57 رنز بنائے جبکہ کپتان میتھیو بریٹسزکی نے 42 ، کوربن بوش نے 41 اور سینیےتھیمبا نے 22 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے شاندار باولنگ کا مظہارہ کرتے ہوئے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی 5 5 رنز دیتے ہوئے صرف ایک وکٹ حاصل کی، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،فخرزمان،بابراعظم ،محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز،محمدنوازشامل ہیں،اس کے علاوہ ابراراحمد ،شاہین آفریدی،نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم سترہ سال بع انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کررہا ہے،شائقین کرکٹ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، 16 ہزار سے زائد شائقین انٹرنیشنل میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔






















