وزیر اعظم کے معاون خصوصی وزارت صنعت و پیداوار ہارون اخترخان نے کہا ھے کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام سےملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اورسرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے،انڈسٹریل پالیسی کے تحت مقامی صنعتوں کو زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
معاونِ خصوصی وزارت صنعت وپیداوارہارون اختر نےپاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کا دورہ کیا،سی ای او پی آئی ڈی سی نے ادارےکی کارکردگی اور منصوبوں پر بریفنگ دی،اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارک کے ماسٹر پلان،بن قاسم انڈسٹریل پارک،کی لینڈ لیز پالیسی کسٹم بونڈ ویئرہاؤس کے قیام پرغورکیاگیا۔
وزارت صنعت وپیداوار سےجاری اعلامیے کےمطابق ہارون اختر نے کہا کہ پی آئی ڈی سی ملکی صنعتی ڈھانچےمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ھے۔۔وزیراعظم کا وژن مضبوط صنعتی بنیاد اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اورسرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے،انڈسٹریل پالیسی کے تحت مقامی صنعتوں کو زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی پی آئی ڈی سی کا کردار نئی انڈسٹریل پالیسی کے نفاذ میں کلیدی ہوگا،انڈسٹریل پالیسی سے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔





















