ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی اکتوبر کے مہینے میں کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
ترجمان ریسکیو کےمطابق راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کو 1517 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے،مجموعی طورپر 1681 افراد ٹریفک حادثات کا شکارہوئے،ٹریفک حادثات میں 15 افرادجاں بحق،742 شدید اور 925 معمولی زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کےمطابق روڈ ٹریفک حادثات میں زیادہ تعداد کار اورموٹرسائیکل سواروں کی رہی،ٹریفک حادثات کےمتاثرین میں 1438 مرد اور 243خواتین شامل ہیں،حادثات کے شکار افرادمیں زیادہ کی عمریں 11 سے 40 سال کےدرمیان تھیں،راولپنڈی میں اکتوبر میں آگ لگنےکے 97واقعات رپورٹ ہوئے،ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ کارروائی سے آگ پر بروقت قابو پایا۔






















