پی آئی اے انتظامیہ اورایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا،جس کے باعث قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
ذرائع کےمطابق سی ای او پی آئی اے عامر حیات صورتحال کا جائزہ لینے کےلیےکراچی پہنچ گئے ہیں،پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز نےتاحال کام جاری رکھنے سےمعذرت کرلی ہے،گزشتہ رات اچانک ایئرکرافٹ انجنیئرزکی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اورالائونسز میں اضافے نہ ہونے کام بند کردیا تھا۔
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے،قومی ایئرلائن کےانجئنیرنگ ونگ کی اچانک ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہے،متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے سےمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،گزشتہ رات آٹھ بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پروازمنزل کی جانب روانہ نہ ہوسکی۔
مدینہ منوہ،جدہ ،دبئی،ابوظہبی اوردمام سمیت بارہ انٹرنیشنل پروازیں اڑان نہ بھرسکیں،قومی ایئرلائن کے سی ای او نے ایئرکرافٹ انجنیئرزکےخلاف سخت کارروائی کےاحکامات جاری کردیے۔






















