کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لےلی۔
رام سوامی میں موٹرسائیکل سوارکوٹکر ماری دی جس سےشوہرجاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی، مشتعل افراد نےڈمپرکوآگ لگا دی،پولیس نےڈرائیور اورڈمپرجلانے والےتین افرادکوحراست میں لےلیا۔
جائےوقوعہ پرڈمپر ایسوسی ایشن کےصدر لیاقت محسود مسلح گارڈ سمیت پہنچےتو شہری مشتعل ہوگئے۔ شدید نعرے بازی کی،گارڈنے ہوائی فائرنگ کردی،ڈمپرایسوسی ایشن کا آج احتجاج کا اعلان کردیا ہے، لیاقت محسود نے نیشنل ہائی وے بند کرنےکی دھمکی دیدی،ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
گورنرسندھ نےفوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کےبجائے افہام و تفہیم سےحل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔






















