پارک ویو سٹی اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن میں جھیل کنارے قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، سرد شام میں روح پرور کلام اور مسحور کن دھنوں نے سماں باندھ دیا ، صوفیانہ شاعری سے محبت و عقیدت رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق قدرتی حسن سے مالامال پارک ویو سٹی اسلام آباد رنگارنگ تفریحی سرگرمیوں کا بھی مرکز بن گیا ہے ، جھیل کنارے سجائی گئی قوالی نائٹ میں حمزہ اور تیمور اکرم قوال نے دل کو چھونے والے صوفی کلام اور سازو آواز سے وجد طاری کر دیا ۔ شرکا کیلئے مزیدار کھانوں اور مشروبات کا بھی اہتمام کیا گیا، جھیل کے شفاف پانی میں جھلملاتی روشنیوں سے محفل کا حسن دوچند ہو گیا۔ اہل ذوق کیلئے قوالی نائٹ نجی میڈیا کمپنی کے تعاون سے سجائے گئی تھی ۔
پارک ویو سٹی انتظامیہ نے یہ نوید سنا کر شرکا کی خوشیاں دوبالا کر دیں کہ نیوایئر نائٹ بھرپور طریقے سے منانے کی روایت برقرار رکھی جائے گی ۔






















