نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہانگور کلاس آبدوز منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہانگور کلاس آبدوزوں کی پہلی کھیپ 2026 میں پاک بحریہ میں شامل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیول چیف نوید اشرف کا کہناتھا کہ 4 آبدوزیں چین میں اور 4 چینی اشتراک سے پاکستان میں تیار ہورہی ہیں، ٹائپ 054 اے/پی فریگیٹس بھی چین پاکستان بحری تعاون کی نمایاں کامیابی ہیں، یہ جہاز جہاز بحرِ ہند میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، چین سے حاصل کیے گئے آلات جدید اور قابلِ اعتماد ہیں، پاک بحریہ مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک جنگی ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، مستقبل میں پاک بحریہ اور چین کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔






















