الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
الیکشن ٹربیونل کےجج رانا زاہدمحمود نےفیصلہ جاری کردیا،فیصلےمیں کہاگیاکہ درخواست گزار نےالیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا،درخواستگزار کے الیکشن پٹیشن میں ہرصفحے پر دستخط موجود نہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والےصفحے پر نام اوروالد کا نام موجود نہیں ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مریم نواز سمیت دیگر فریقین کے وکیل بیرسٹر اسد اللہ کے دلائل میں وزن ہے، اس درخواست کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا،درخواست گزار نے لاہور کے حلقے پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا۔
پی ٹی آئی کےمہرشرافت علی نے مریم نواز کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔






















