خلیل الرحمان قمرمبینہ ویڈیو کیس میں این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
سیشن کورٹ لاہورمیں خلیل الرحمان قمرمبینہ ویڈیو کیس میں گرفتارملزم ممنون حیدرکی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،ڈیوٹی جج نے ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی،خلیل الرحمان قمرکی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ،اور مقدمے کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔
ملزم کےخلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ،ملزم پر خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کا الزام ہے۔





















