سوڈان کے شہر الفاشر میں فوج اور باغی پیرا ملٹری فورس آر ایس ایف کی لڑائی سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو سے زائد ہوگئی۔
ریاست دارفور کےشہر الفاشر پر باغی فورسز نے چند دن پہلے قبضہ کیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کردیا، غیرملکی میڈیا کےمطابق دو لاکھ سے زائد افراد الفاشر سے نقل مکانی کر گئے،ہزاروں اب بھی شہر میں محصور ہیں۔
شمالی کوردفان ریاست میں شدید لڑائی جاری ہے،اقتدار پرقبضےکیلئےسوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس آر ایس ایف کی لڑائی 2023 میں شروع ہوئی تھی، اب تک اس خانہ جنگی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔






















