بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئ فلم 'کنگ' کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔
ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا 1 منٹ 11 سیکنڈ کا ٹیزر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پرجاری کردیا گیا ہے، جسکو مختصر وقت میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
ہدایت کار سدھارتھ آنند اور پروڈکشن ہاؤسز مارفلکس پکچرز کی اس فلم پر کنگ خان نے 2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے،اس فلم میں انکی بیٹی سہانا خان کو بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
فلم 2026 میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،البتہ تاریخ سامنے نہیں آئی۔شاہ رخ خان کی 2 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے،اس سے قبل 2023 میں ان کی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوئیں تھیں۔





















