راولپنڈی پولیس نے گھریلوملازماؤں کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی لیڈی گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق لیڈی گینگ نےگھروں مین ملازمت حاصل کرکےچند روز میں ہی واردات کی،زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں،جنہیں صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گینگ سےمسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سےحاصل شدہ ساڑھے سات لاکھ روپےبرآمد کر لیے گئے،واقعہ کا مقدمہ پانچ ماہ قبل تھانہ صدربیرونی میں درج کیا گیا تھا۔






















